33

الیکشن کمیشن کی جانب سے مری میں ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے پوائنٹ کھول

مری الیکشن کمیشن کی جانب سے مری میں ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے پوائنٹ کھول رکھے ہیں جس میں ووٹ کے اندراج اور درستگی کیلئے 15 فروری تک کا وقت دیاگیا ہے جبکہ مری ان دنوں شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہے اورموسم سرما میں مری کی بڑی آبادی میدانی شہروں میں منتقل ہوجاتی ہے ایسے میں الیکشن کمیشن کو مری کے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کیمپ قائم کرنے چاہیے تھے تاکہ مری میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یہ کیمپ مری میں قائم کئے جاتے تاکہ ساری آبادی یہاں موجود ہوتی اور ووٹوں کے اندراج اور درستگی کا عمل اصل طریقے سے مکمل ہوسکتا جبکہ مری میں غلط حلقہ بندیوں کے باعث بہت مسائل پید اہوچکے ہیں ایک محلہ کی ووٹ کسی دوردراز حلقہ یں بنائی گئی ہے جس کی درستگی بھی انتہائی ضروری ہے اہلیان مری نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مری میں ووٹوں کے اندراج اور درستگی کاوقت بڑھایاجائے اور مزید ایک ماہ کا وقت دیا جائے تاکہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں