میاں محمود الرشید 40

مری میں تعمیرات ،واٹرسپلائی،ٹریفک اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

مری وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کی زیر صدارت مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں اجلاس منعقدہوا اجلاس میں مری میں تعمیرات ،واٹرسپلائی،ٹریفک اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے جس میں مری میں واٹرسپلائی سکیم کو پنجاب اتھارٹی کے ذریعے مکمل کیاجائیگا اور یہاں پانی کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا ،ٹریفک کی روانی کیلئے جھیکاگلی کے قریب پارکنگ ایریا قائم کیاجائیگا،تجاوزات کے خاتمے کیلئے مہم شروع کی جائیگی ،مری کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری اولین ترجیح ہے ،مری امپروومنٹ ٹرسٹ سکیم میں تعمیرات کیلئے نقشوں کی منظوری کی ہدایت بھی متعلقہ حکام کو کی گئی اور اس سکیم کی بونڈری وال لگانے اور اور سکیم کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی لطاسب ستی،اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں