39

پانی کے بل کمیٹی دفتر سے چالان فارم لیکر بنک میں جانا پڑتا ہے

مری شہر کے پانی کے صارفین کوماہانہ پانی کے بل جو ماضی میں ہمیشہ میونسپل کمیٹی یا ٹی ایم اے کے دفتر میں ہی جمع ہوتے تھے ایک سال قبل اب انتظامیہ نے صارفین کوبل جمع کرانے کیلئے مری شہر سے دور کارٹ روڈ موٹرایجنسی میں واقع بنک میں جمع کروانے کاکہا گیا ہے پہلے کمیٹی دفتر سے چالان فارم لیکر بنک میں جانا پڑتا ہے جس سے مری شہریوں خصوصاً خواتین اور بزرگ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حسب سابق پانی کے بل دفتر میں ہی جمع کئے جائیں ایسے میں لاتعداد شہریوں کے دستخطوں کے ساتھ ایک درخواست محمد ماجد نور راجہ ایڈووکیٹ نے اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کو ایک خصوصی ملاقات کے دوران دی جس پر اے سی مری نے انکو اس سلسلے میں ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں