99

مری میڈیا کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ ہے اسسٹنٹ کمشنر مری

مری موجودہ دور میں میڈیاکاکردار انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے مثبت رپورٹنگ اور اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کرمیڈیاکواپناکرداراداکرنا چاہیے مری میڈیا کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ ہے مری کی سیاحت کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مری میڈیا کا کردار بہت بہترین ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے مری پریس کلب میں ایک نجی ٹی چینل کی پانچویں سالگرہ کے موقع پرکیک کاٹنے کے بعد بطور مہمان خصوصی صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ہم مری کے صحافیوں کے مسائل کوحل کرنے کیلئے مکمل تعاون کرینگے مری پریس کے عہدیداروں اوراراکین نے اے سی مری کو پریس کلب آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں