45

پوری قوم نہتے اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے

مری 5 فروری کا دن یکجہتی کشمیر کے حوالے انتہائی اہمیت کا حامل ہے پوری قوم نہتے اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ہمارے دل کشمیر یوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پوری قوم کشمری کی آذادی کیلئے اپنے کشمیر ی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے ان خیالا کااظہار انچارج ریکسیو1122 مری کامران رشید نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ریکسیو1122 مری نے 5 فروری  مری کے آڈیٹوریم میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بھارتی افواج کے مظالم اور بربریت پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی جس میں ریکسیو1122 کے سٹاف اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں یکجہتی واک میں بھی شرکت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں