49

مال روڈ ،بنک روڈ اور دیگر سیاحتی شاہراہوں پر البائراک کے کوڑادان

مری مال روڈ ،بنک روڈ اور دیگر سیاحتی شاہراہوں پر البائراک کے کوڑادان پیدل چلنے والوں کیلئے اور ٹریفک میں خلل کاباعث بن رہے ہیں حالیہ برفباری کے دوران بھی ان کوڑادانوں کی وجہ سے ٹریفک میں مشکلات دیکھی گئیں ان دنوں بھی کئی شاہراہوں جن میں بنک روڈ سمیت دیگر شامل ہیں پر برف کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں یہاں بھی لگے ہوئے کوڑادان ٹریفک کی روانی کو متاثرکررہے ہیں عوامی،کاروباری اور سیاحتی حلقوںنے اسسٹنٹ کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کوڑا دانوں کو کسی مناسب جگہ پر منتقل کیاجائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہ سکے اور پیدل چلنے والوںکی مشکلات بھی کم ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں