گہرے بادلوں 41

ملکہ کوہسار گہرے بادلوں،یخ بستہ ہوائوں کے ڈھیرے

 ملکہ کوہسار اور گلیات میں گہرے بادلوں،یخ بستہ ہوائوں کے ڈھیرے سردی کی شدت میں بھی سخت اضافہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے گر گیا سیاح ہوٹلوں کے گرم کمروں میں اور مقامی لوگ گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے سردی سے بچنے کیلئے سیاح گرم کپڑوں ،ہیٹروں ،گرم مشروبات اور ڈرائی فروٹ کا استعمال کررہے ہیں جبکہ منچلے برف سے ڈھکی ہوئی اس وادی کے ٹھنڈے موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے نظرآرہے ہیں متوقع برفباری کے باعث سیاحوں نے یہاں کارخ کرلیا ہے اور بڑی تعداد میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے مال روڈسمیت تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا رش دیکھاجارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں