Kashmir day 42

ملکہ کوہسار مری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف تقریبات اورریلیز کا انعقاد

مری ملک کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف تقریبات اورریلیز کا انعقاد کیاگیا5 فروری یوم یکجہتی کے حوالے سے پہلی تقریب کوہالہ پل پر صبح دس بجے منعقد ہوئی جس میں ایک منٹ کی خاموشی کے بعد قومی ترانے بجایاگیااور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اس موقع پرشرکاء نے کشمیر کی آذادی ،انتہا پسندنریندر مودی اور بھارتی افواج کیخلاف بھر پور نعرہ بازی کی گئی، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی قیادت میں اے ایس پی مری وقاص خان، ڈی ایس پی ٹریفک اجمل ستی اور کثیر تعداد میں مری کے لوگوں نے شرکت کی اس تقریب میں آذادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر کے نمائندے،خیبرپختونخواہ کے تین وزراء ،پنجاب کے نمائندوں،بلوچستان کے نمائندوں ،سندھ کے نمائندوں، آذادکشمیر کے عوام اور مری کے عوام نے بھرپورشرکت کی جبکہ پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے مری آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں نہتے مظلوم کشمیری مسلمانوں پر بھارتی افواج کی جانب سے کئے جانے والے ظلم ستم کے حوالے سے ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی اور تصاویری نمائش بھی آرٹ گیلری میں منعقد ہوئی ،بعدازاں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر ایک بڑی احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین،معروف عالم دین قاری سیف اللہ سیفی، سردار ساجد قریشی،مری آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر محمد شکور،ریکسیو1122 مری کے انچارج کامران رشید،پی پی بھوربن کے میڈیا کواڈینٹر میاں خالد،مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمدعباسی،مری الیکٹرانک میڈیا کے صدر اورنگزیب عباسی،مری پریس کلب کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال رحیم،نائب صدرخواجہ وامق اقبال،تاجر رہنمائوں واجد عباسی،خاورمیر ،لیگی رہنمائوںساجد دفتر عباسی،لیبرونگ ن مری کے صدرغالب بشیر عباسی،پی ٹی آئی کے رہنمائوں فاروق خان، شاہد خان،ریکسیوکے امدادی کارکنوں،سول ڈیفنس پیس فورس کے اہلکاروں مذہبی ،سیاسی ،کاروباری،سماجی تنظیموںکے نمائندوں سمیت سیاحوں نے بھی ریلی میں بھرپورشرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے بینرز ،پلے کارڈ زاورقومی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے شرکاء زبردست نعرہ بازی بھی کرتے رہے جس سے فضاء کشمیر ہماری شہہ رگ ہے ،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ،نکل جامودی کشمیر سے نکل جا کے نعروں سے گونج اٹھی تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آذادی ،ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے قاری سیف اللہ سیفی نے دعا بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں