یوم یکجہتی کشمیر 45

کشمیر کی آذادی پوری پاکستانی قوم کا نصب العین ہے جسکے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

مری کشمیر کی آذادی پوری پاکستانی قوم کا نصب العین ہے جسکے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،کشمیر پاکستان کا حصہ بننے کا خواب شاعر مشرق علامہ اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا اورکہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے جس کو دشمن سے ہرصورت آذاد کرانا ہے5 فروری ہماری قومی زندگی کا اہم ترین دن ہے جس پورے جوش وجذبہ سے پورے ملک کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی منایا گیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی اور جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ہم مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیںمری تحریک آذادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے گذشتہ چھ ماہ سے مظلوم کشمیری لاک ڈائون میں اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیںاورانتہا پسند مودی اور بھارتی افواج نہتے کشمیری مسلمانوں پرظلم وبربریت کے پہاڑ توڑرہے ہیں انہوںنے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیاجائے مقررین نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آذادی کشمیر کو زندہ رکھا ہے انکا خون کبھی ضائع نہیں جانے دیاجائیگا بہت جلد کشمیر میں آذادی کاسورج طلوع ہوگا اور کشمیریوں کا جدوجہد رنگ لائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں