40

کینسر ایک انتہائی مہک ،خطرناک اور موذی بیماری

مری کینسر ایک انتہائی مہک ،خطرناک اور موذی بیماری ہے جس کا علاج مہنگا اورتکلیف دہ ہے اس سے بچائوکیلئے ضروری ہے کہ ہم سادہ غذاکا استعمال کریں اورچکنائی اورتلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریںفریز کیاہوا کھانانہ کھائیںاور بچوں کونوڈلز اور فاسٹ فوڈ ہرگز نہ کھانے دیں اور سافٹ ڈرنکس کا استعمال ترک کریں یہ بھی ضروری ہے کہ رات کوچھ سے آٹھ گھنٹے تک لازمی کریں دن کو نہ سوئیں اور اللہ رب العزت کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کریں ،اپنے اند رقناعت پیدا کریں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز 4 فروری کو کینسر کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہیڈکواٹر ہستپال مری کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر عوام کی آگاہی کیلئے منعقدہ سمینار اور واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ہدایت کی کہ وہ ٹینشن بچیں،غیبت اور حسد کو قریب نہ آنے دیں تو ہم اپنے آپ کو کینسر جیسے موذی مرض اور دیگربیماریوں سے بچاسکتے ہیں اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ روزانہ واک پابندی سے کریں اور نماز اورعبادات کی پابندی سے اپنے آپ کو بیماریوں سے بچاسکتے ہیں کینسر کی آگاہ واک اور سمینار کے موقع پر ڈاکٹرزصدف ڈی ایس ایس سول ہسپتال مری،ڈاکٹر کاشف کامران،ڈاکٹر ابرار عباسی،ڈاکٹرملیحہ ،ڈاکٹرشازینہ کے علاوہ سول ہسپتال مری کے عملے اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں