KASHMIR 46

کشمیر کی آذادی ہی پاکستان کی تکمیل کا خواب

مری کشمیر کی آذادی ہی پاکستان کی تکمیل کا خواب ہے جو شاعر مشرق علامہ اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے جس کو دشمن سے ہرصورت چھیناجائیگا 5 فروری ہماری قومی زندگی کا اہم ترین دن ہے جس پورے جوش وجذبہ سے منایاجائیگا ہم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیںمری تحریک آذادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ہم کشمیر ی عوام کی جدوجہد آذادی میں ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں چھ ماہ سے مظلوم کشمیر ی لاک ڈائون میں ہیں اور بھارتی افواج کی بربریت اورمظالم کاشکار ہونے کے باوجود پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں ہم انکو کبھی مایوس نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی اورجنرل سیکرٹری حق نواز عباسی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مری میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آذادی کشمیر کو زندہ رکھا ہے انکا خون کبھی ضائع نہیں جانے دیاجائیگا کشمیر کی آذادی اب قریب ہے اور ظلم کی رات جلد ختم ہوجائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں