34

پوری قوم کشمیر کی آذادی کیلئے اپنے کشمیر ی بھائیوں کے شانہ بشانہ

مری5 فروری کا دن یکجہتی کشمیر کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے پوری قوم کشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ ہے ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکے ہیں ،پوری قوم کشمیر کی آذادی کیلئے اپنے کشمیر ی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے ملک بھر کی طرح مری میں بھی یہ دن سرکاری طور پریوم یکجہتی کشمیر کو منایاجارہا ہے اس دن کے حوالے اس دن کے حوالے سے پروگراموں میں تحصیل انتظامیہ ،مری آرٹس کونسل ،علماء کرام ،میونسپل ایڈمنسٹریشن ،مرکزی انجمن تاجران مری،ہوٹل ایسوسی ایشن مری ،تمام سرکاری اداروں ،سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے مشترکہ طور پرمسئلہ کشمیر پر یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے یہ دن منایا جائیگااس سلسلے میں ایک سرکاری طور پر ایک پٹیشن پر عوام دستخط کرینگے جسکے ذریعے پوری دنیاکو کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت اور کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیاجائیگا اوربتایاجائیگا کہ بھارت نے کشمیرپرغاصبانہ قبضہ کررکھا ہے 80 لاکھ کشمیر ی مسلمان طویل ترین لاک ڈائون میں اذیت کی زندگی گزار رہے ہیں اور انڈین فوج کے مظالم سہہ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین نے جناح ہال مری میں 5 فروری کیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے ترتیب دئیے گئے پروگراموں کے بارے میں اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے اے ایس پی مری وقاص خان نے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ سے بھرپور تعاون ،شرکت اور کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہوئے کیا، اے سی مری نے بتایا کہ 5 فروری کے حوالے سے تحصیل بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے آذادکشمیر حکومت کے ساتھ ملک کر کشمیر اور پاکستان کے سنگم کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائیگی جبکہ دیگر پروگرام مری شہر میں منعقد ہونگے تحصیل بھرمیں بینرز اور ہینگرز لگائے جائینگے جبکہ مری آرٹس کونسل میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہد آذادی پر مبنی عکسی تصاویر کی نمائش منعقد کی جائیگی اورجی پی اوچوک مال روڈ پر ریلی بھی نکالی جائیگی،اجلاس میں مری آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر محمدشکور،کشمیر ی رہنماء سردا رساجد قریشی،جماعت اسلامی کے رہنماء مسعود احمد بٹ،عبدالعلیم عباسی،پی ٹی آئی مری کے کشمیری رہنمائوں فاروق خان،راجہ عثمان،شاہد خان، صحبت خان،سٹی ٹریفک پولیس ،سول ڈیفنس پیس فورس کے رضاکاروںاور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر مری نے تمام مکتبہ فکر سے اپیل کی کہ وہ 5 فروری کے اجتماعات میں بھرپورشرکت کرکے مظلوم کشمیر ی عوام سے اپنی بھرپور وابستگی اظہارکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں