News Murree news 29

مری لارنس کالج بائی پاس روڈ محلہ شوالہ میں باغبانی کیلئے لیس پر لی گئی

مری لارنس کالج بائی پاس روڈ محلہ شوالہ میں باغبانی کیلئے لیس پر لی گئی ایک کنال سے زائد اراضی پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات پر اہلیان محلہ کا شدید احتجاج ہیوی مشینری لگا کر بڑے پیمانے پر کھدائی کی گئی جبکہ مری میں کھدائی کرنے اور پتھرنکالنے پر مکمل پابندی ہے لیکن قانون کی عملداری نہ ہونے من مرضی اور بغیر کسی اجازت کے کام کئے جارہے ہیں رہائشی علاقے میں کمرشل تعمیرات کرنے سے جہاں اہل محلہ میں بے پردگی ہوگی وہاں بڑے پیمانے پر بغیر اجازت کے کھدائی کرنے سے سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے اہل علاقہ نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے غیر قانونی اقدامات کوروکا جائے اور بڑے پیمانے پر کھدائی کرنے اور کمرشل تعمیرات کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں