MurreeWater 155

مری میں گذشتہ دوہفتوں سے پانی کی شدید قلت پر عوام سراپا احتجاج

مری میں گذشتہ دوہفتوں سے پانی کی شدید قلت پر عوام سراپا احتجاج پیر کے دن مری کے کاروباری اور عوامی وفود نے تحریک انصاف مری کے صدروسابق ناظم مری سٹی راجہ ہارون محفوظ اور انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری کے صدر حاجی ناصر عباسی سے میونسپل کمیٹی مری میں ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ مری کے عوام پانی کی بوند بوند کوترس گئے ہیں شدید سردی اور برفباری میں پانی فراہم نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوںنے مذکورہ رہنمائوںکو بتایا کہ بارہا اس سلسلے میں متعلقہ ذمہ داران کو آگاہ بھی کیالیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہورہی مری کے شہری پانی مافیاء کے ہاتھوں پریشانی کا شکار ہیں اور انکو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں راجہ ہارون محفوظ اور حاجی ناصر نے وفود کو یقین دہانی کرائی کے دودن کے اندر اندر پانی کی ترسیل کوبحال کیاجائیگا اگر ایسا نہ ہوا تو ہم بھی عوام کے ساتھ مل کر پانی مافیاء کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو بھی اس مسئلے سے آگاہ کیاجائیگا جس پر وفود نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں