Shisha_WHPHCC 47

مری میں دفعہ 144 نافذ ہے اور شیشے کا ستعمال نہیں کیاجاسکتا

مری میں دفعہ 144 نافذ ہے اور شیشے کا ستعمال نہیں کیاجاسکتا،اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس پیس فورس کی اس سلسلے میں کاروائی مری میں نوجوان نسل کو ویپ شیشہ اور بڑے شیشے کے نشے سے بچانے کیلئے مہم شروع کردی اس سلسلے میں سول ڈیفنس پیس فورس کے پوسٹ وارڈن شہزاد احمدراجپوت،سیکٹر وارڈن محمدوقار اوردیگر اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے 9 ویپ شیشہ اور تین عددبڑے شیشے نوجوانوں سے جن میں زیادہ تر سکولوں اورکالجوں کے طلباء ہیں سے اس وقت اپنی تحویل میں لے لئے جب وہ شیشہ پی رہے تھے ،سول ڈیفنس مری نے تحویل میں لئے گئے سامان کو سول ڈیفنس آفس راولپنڈی میں جمع کروادیا ہے اے سی مری نے شیشے کے بڑھتے ہوئے استعمال کی اطلاعات پر یہ ذمہ داری سول ڈیفنس پیس فورس مری کو دی جنہوںنے اسے اچھے طریقے سے سرانجام دیا اور 12 شیشے تحویل میں لیے اے سی مری اور عوامی حلقوںنے سول ڈیفنس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں