مری پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان گذشتہ روز سرور بٹ کے بھائی جاوید بٹ ،سابق چیئرمین بلدیہ مری شبیر عباسی،حاجی عارف اور خورشید عباسی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے محلہ دھوبی گھاٹ ،ھل ڈھولواور دیگر کے لواحقین کے پاس ان کی رہائش گاہوں پر گئے اور مرحومین کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کیا انہوںنے مرحومین کی مغفرت ،درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی اس موقع پر سردار محمدبلال خان،تاج حسین بخاری اوردیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔