Dog murree 129

مری شہر آوارہ کتوں کا راج

مری شہر ،کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ ،لوئر بازار ،جھیکاگلی بازار،کلڈنہ بازار ،محلہ شوالہ،کشمیر محلہ ،عباسی محلہ سمیت ہر طرف آوارہ کتوں کا راج گذشتہ دن درجنوں آوارہ کتوں نے سیر وتفریح کے آئے ہوئے کالجوں کے طلباء وطالبا ت پر پنڈی پوائنٹ نزد سی ایم ایچ حملہ کردیا اور کئی طالبات کو زخمی بھی کیا جبکہ دیگر نے بھاگ کرجان بچائی، کشمیر پوائنٹ میں بھی غریب شخص کی پانچ پالتوبکریوں کو شدید زخمی کردیا جبکہ اس سے قبل بھی کئی افراد کو یہ آوارہ کتے زخمی کرچکے ہیں اور پالتوجانوروں کو ہلاک کرچکے ہیں شام ہوتے ہی درجنوں آوارہ کتے تمام علاقوں میں ٹولیوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں ا س سلسلے میں بارہا متعلقہ اداروں کو بتایا گیا کہ انکو تلف کرنے کی مہم شروع کی جائے مگر تاحال اس پر کوئی عملدرآمد نہیںکیاگیا جس سے ان کی تعدادمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے اہلیان علاقہ نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کتامار مہم شروع کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں