Raja Yasar Abbasi picture 105

مسلم لیگ ن تحصیل مری کے رہنمائوں کا اہم اجلاس

مری مسلم لیگ ن تحصیل مری کے رہنمائوں کا اہم اجلاس لیگی رہنماء راجہ ہارون مشتاق سرورکی صدارت میں مری میں منعقد ہوا اجلاس کی میزبانی نوجوان لیگی رہنماء راجہ یاسر ریاست عباسی نے کی اجلاس میںلیبرونگ ن مری سٹی کے جنرل سیکرٹری یعقوب بٹ،مرتضیٰ عباسی ،واحدمصطفی عباسی اور دیگر عہدیداروں اورکارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ہارون مشتاق سرور اور راجہ یاسر ریاست عباسی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی ہوشرباء مہنگائی،بیروزگاری اور دیگر مسائل پر تشویش کا اظہار کیا انہوںنے کہا کہ حکومت کی نااہلی سے آج عوام شدید ذہبی دبائواور مشکلات سے دوچار ہیںجو وعدے حکومت نے انتخابات سے پہلے کئے تھے ان کو پورا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اب عوام سڑکوں پر آکر اس حکومت سے نجات دلانے کیلئے اپناکردار اداکرینگے اس موقع پر ملک کی سلامتی ،خوشحالی اورقائد مسلم لیگ ن میاں محمدنواز شریف کی جلد صحت یابی ،درازی عمر اورجلد وطن واپس آنے کی خصوصی دعابھی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں