PTI murree 78

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی بھی گذشتہ کئی ماہ سے منظر سے غائب

مری کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی بھی گذشتہ کئی ماہ سے منظر سے غائب عوام مسائل کی دلدل میں ،واپڈاسمیت مری میں تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ہلکی برفباری ہوتے ہی بجلی کاطویل بریک ڈائون واپڈا کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے برفباری کا موسم شروع ہونے سے تین ماہ قبل تک لائنوں کی مرمت کاکہہ کر بجلی کئی کئی گھنٹے بند کردی جاتی تھی لیکن چند قطرے بارش یا برف کے پڑتے ہی بجلی کابریک ڈائون ہونا محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مری میں کوئی بھی سرکاری ادارہ فعال نظر نہیں آتا اور قانون کا نام ونشان تک نظر نہیں آتا تبدیلی سرکار بھی قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عوامی ،کاروباری اور سیاحتی حلقوں نے وزیرا عظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مری سے منتخب ہونے والے ممبران قومی اسمبلی کو مری بھجوائیں تاکہ وہ عوام مسائل میں دھنسے ہوئے عوام کو دیکھ سکیں ،محکمہ واپڈااو ردیگر تمام سرکاری اداروں کاقبلہ بھی درست کیاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں