KASHMIR 48

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ

مری5 فروری کا دن یکجہتی کشمیر کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کو انتہائی جوش وجذسے منایاجائیگا ،ہم مظلوم کشمیر ی عوام کے ساتھ ہیں اورکشمیر کی آذادی تک انکی جہدوجہد میں انکے شانہ بشانہ ہیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیاتھا ہم اپنی شاہ رگ کومحفوظ بنانے کیلئے کوئی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ مری آذادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے مری کے عوام کشمیری عوام کی جدوجہد آذادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے انہوںنے تمام مکتبہ فکر سے اپیل کی کہ وہ 5 فروری کے اجتماعات میں بھرپورشرکت کرکے کشمیریوں سے اپنی وابستگی اظہارکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں