مری یونین کونسل مسیاڑی سے دیگر علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں کو متعلقہ اتھارٹی نے روٹ پرمٹ اور کرایہ نامہ جاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں تاکہ ان گاڑیوں میں سفر کرنے والوں سے زائد کرایہ وصول نہ کیاجاسکے مری مسیاڑی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایکسپریس سے موچی منڈی اور مسیاڑی چوک سے لیکر ایکسپریس وے ،لوئرٹوپہ ،جھیکاگلی سے موچی منڈی تک روٹ پرمٹ کی اجازت دی گئی اس کام کیلئے شاہدممتاز عباسی اور انکے والد بابو محمد اعتبار عباسی کی تین سالہ جدوجہد کے بعد علاقہ کے عوام کیلئے اس کام میں کامیابی حاصل ہوسکی ہے انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ علاقے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے خدمات سرانجام دیں ہیں شاہدممتاز عباسی نے کہا کہ میرے والد محترم نے جو عوامی خدمت کابیڑہ اٹھایا ہے میں انکے مشن کو ہمیشہ آگے لیکر چلونگا، انہوں نے ان سٹی ٹریفک پولیس کے افسران اوردیگر حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔