Anjman tajran 39

سب ڈویثرنل پولیس آفیسرمری اے ایس پی مری وقاص خان سے ملاقات

مری مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق کی قیادت میں تاجرنمائندوں کے وفد کی نو تعینات سب ڈویثرنل پولیس آفیسرمری اے ایس پی مری وقاص خان سے ملاقات وفد میں مرکزی انجمن تاجران مری کے جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز عباسی،سینئر نائب صدر واجد عباسی اور سیکرٹری نشرواشاعت خاورمیر بھی شامل تھے ملاقات میں ایس ایچ اومری ملک نعیم اختر بھی موجودتھے مرکزی انجمن تاجران مری نے اے ایس پی مری کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور مکمل تعاون کا یقین دلیا تاجر رہنمائوں نے تاجروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اے ایس پی مری نے انکے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں