آٹے 52

اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی نگرانی میں مری کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی

مری میں متوقع آٹا کے بحران کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی نگرانی میں مری کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اے سی مری کے مطابق 20 کلو آٹے کا بیگ 800 روپے میں فراہم کیاجارہا ہے جبکہ سستے آٹے کی فراہمی کا درج ذیل شیڈول بھی جاری کیاگیا ہے جسکے مطابق مال روڈ نگہت زار پر تین دن،موٹرایجنسی تین دن اورجھیکاگلی بازار میں تین دن سستاآٹا عوام کو فراہم کیاجائیگا،اے سی مری کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پرمری کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستے آٹے کی فراہمی شروع کی گئی ہے عوام درج بالا شیڈول کے مطابق مذکورہ پوائنٹس سے آٹا حاصل کرسکتے ہیں جبکہ مری کے گردونواح کے علاقوں میں جہاں عوام کی بڑی اکثریت رہائش پذیر ہے ان کو بھی حکومت کی طرف سے دئیے گئے اس ریلیف دیاجائے ،اے سی مری نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مری شہر اور تحصیل بھر کے بازاروں میں نرخوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور عوام کو سستی ار زاں اشیاء فراہم کرنے میں اپنا کردا رادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں