کتوں 47

پانیئر پٹ ہسپتال میں نایاب قسم کے کتوں اوربلیوں کو مبینہ طورپر غلط انجکشن دینے

مری پانیئر پٹ ہسپتال میں نایاب قسم کے کتوں اوربلیوں کو مبینہ طورپر غلط انجکشن دینے پر رواں ہفتہ کے دوران بے شمار اعلیٰ نسل کے کتوں اور بلیوں کی ہلاکت ہوگئی جن میں ریشین اور دیگر اعلی نسل کے قیمتی کتے اوربلیاں موت کے منہ میں چلی گئیں ذرائع کے مطابق ناتجربہ کار ،بغیر کوالفیکیشن اوربغیر ڈگری کے یہاں کام کرنے والے لوگوں کی تعیناتی سے کئی قیمتی جانور ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہاں پرچیک اپ اور چیئرٹی کی بنیاد پر 5 ہزار سے 8 ہزار روپے علاج کے لئے جاتے ہیں جسکے باوجود کئی قیمتی جانور انکے غلط انجکشن لگانے سے ہلاک ہوچکے ہیں متاثرہ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور اہل ،تجربہ کار اور کوالیفائڈ عملہ تعینات کیاجائے اور لوگوں کا نقصان پورا کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں