سیاحوں 34

مری میں حا لیہ شدید برفباری کے بعد ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ

مری میں حا لیہ شدید برفباری کے بعد ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا ہے شدید برفباری کے بعد مری میں سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی 6 درجے تک گر گیا سیاح برف سے ڈھکی ہوئی اس حسین وادی کے دلکش نظاروں اور سرد ترین موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہاں کے حسین اور دلفریب نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں برفباری کے بعد بڑی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر سیاحوں کی آمدسے مری کے کاروبارپر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ،سیاحوں اورمقامی لوگوں نے میڈیا کوبتایاکہ راولپنڈی سے مری ،مری سے راولپنڈی اوردیگر روٹوں پرچلنے والی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں نے کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا ہے جبکہ اور چارجنگ اور اورلوڈنگ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے رش ہوتے ہی مری میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافے اور گنجائش سے زیادہ سواریاں بٹھانا معمول بن چکا ہے اگر ڈرائیور کو کہا جائے کہ وہ ایسا نہ کرے تو ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیاجاتا ہے عوامی او رسیاحتی حلقوں نے چیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، اورچارجنگ اور اور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کیخلا ف سخت ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں