مہنگائی 37

مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا

مری نااہل حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ہم نے اصولوں کی سیاست کی ہے اوریہی ہماری پہنچان ہے لیگی کارکن پارٹی اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کورٹ آمد کے مو قع پر انہوںنے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے نااہل حکمرانوں نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے اس موقع پر لیگی قائدنین نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،کواڈینٹر پی پی 6 ارشد عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرز اسہیل بیگ،صدرلیبرونگ ن مری غالب بشیر عباسی،نائب صدر ن لیگ مری سٹی واحد عباسی،سابق چیئرمین مسیاڑی امتیاز عباسی،لیگی رہنماء ساجد عباسی اور دیگر رہنمائوں اورکارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں