N leag picture 163

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مکمل اظہار یکجہتی کیلئے جی پی او چوک مری پیدل مارچ

مری فخر کوہسار اسیر جمہوریت سابق وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی کی بلا وجہ گرفتاری کیخلاف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مکمل اظہار یکجہتی کیلئے جی پی او چوک مری سے مسلم لیگی ورکرز آصف شوکت عباسی،راجہ واحد مصطفی عباسی،یعقوب بٹ پیدل مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد اتوار کے دن روانہ ہوئے مذکورہ رہنماء جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے پیر کے دن چھتر پہنچے جہاں مسلم لیگی رہنماء نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن راجہ یاسر ریاست عباسی اور مسلم لیگ لائروز ونگ کے جوائنٹ سیکرٹری عمیر جاوید عباسی ایڈووکیٹ ،راجہ یاسر آف گھوڑا گلی،محمد عابد،راجہ واحد آف گھوڑاگلی،حسن عباسی آف چٹہ موڑ،خرم بٹ،راجہ جنید عباسی چھرہ پانی اور دیگر نے پرتباک استقبال کیا اور انکے حوصلے اورجذبے کی داد دی اور اس اہم سفر کے شرکاء کونیک خواہشات کے ساتھ اسلام آبا دکیلئے رخصت کیا شرکاء سفر اسلام آباد کیلئے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے رات کراچی کمپنی میں بسر کرینگے اور آج صبح سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت پہنچے گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں