مری نیوز 39

ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر دومختلف ٹریفک حادثات تین افراد زخمی ریکسیو1122 مری

مری ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر دومختلف ٹریفک حادثات تین افراد زخمی ریکسیو1122 مری اور موٹر پولیس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدپمز ہسپتال اسلام آبا دمنتقل کردیا واقعات کے مطابق ایکسپریس وے مانگاکے قریب موٹرسائیکل کاتیز رفتاری کے باعث حادثہ کا شکار ہوگیا بائیک پر سوار دونوں افراد زخمی ہوگئے جن ابتدائی طبی امداد کے بعد ایک زخمی کو موٹر وے پولیس اور دوسرے کو ریسکیو1122 مری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں شفٹ کردیا زخمیوں کے نام حسن ولدطار ق اور حسیب ولد سہیل دونوں کا تعلق افشاں کالونی راولپنڈی سے ہے ،دوسرا حادثہ سترہ میل کے قریب ایک شاہ زور جو چھترجارہی تھی کا سٹرئیرنگ لاک ہونے کے باعث پیش آیا جس میں ایک شخص ندیم جو غوری ٹائون راولپنڈی کا رہائشی ہے زخمی ہوگیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریکسیو1122 مری نے نیازی ٹیچنگ ہسپتال سترہ میل منتقل کردیا دونوں حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو 1122 مری کی امدادی ٹیمیں اور موٹر وے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں کرکے زخمیوں کو ہسپتالو ں میں منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں