Final Logo Alkhidmat 32

الخدمت فاؤنڈیشن آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے

مری الخدمت فاؤنڈیشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میںبارش، برف باری اورلینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے اس حوالے سے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر الخدمت کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوںکو روانہ کردی گئی ہیں لیکن راستے بند ہونے کی وجہ امدادی کاموں اور متاثرہ علاقے تک امدادی سامان کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے البتہ الخدمت کی مقامی ٹیم اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔جلد ہی متاثرہ علاقوں سرگن بکوالی، کیل، ڈھکی چناڑ، لوات بالا، دودھنیال صبائی متاثرین تک ادویات، خوراک، ٹینٹ، ترپال، گرم کپڑے،بستر پر مشتمل ضروری امدادی سامان پہنچا دیا جائے گا۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی وادی استور کے علاقوںدویان،شالٹر،تربلنگ،شاہی بستی، نصیرآباد اور بنجی میں متاثرین زلزلہ میں 100فوڈ پیکجز، 40ٹینٹس، 100ترپالیں اور 100ونٹر پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں تاہم بڑے پیمانے پر تباہی کے پیشِ نظر اب بھی ایک بڑے ریلیف آپریشن کی ضرورت ہے جس کے لئے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں