murree 7.2020 44

نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے کی باتیں اپنے پورے عروج

مری کا موسم تین دن لگاتار برف باری کے بعد موسم نکھرا ہوا ہے دھوپ نکل آئی ہر طرف برف اور حیسن نظارے نکھر گئے درختوں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی اور مری کی۔ خوبصورتی کو مزید چار چاند لگ گئے ہیں اور ملک پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کیا ہوا ہے اور حسین وادیوں میں سورج کی کرنوں سے خوشگوار موسم کو انجوائے کر رہے ہیں مری کے موسم کا ہر رنگ سیاحوں پر جادو کر دیتا ہے ملکہ کوہسار مری میں جم کر برف گری اس کہ بعد سورج نے بھی مکھڑا دیکھا دیا برف سے ڈھکی وادی کے حسین نظارے دیکھنے والوں کو خوب بھائے
موجود حکومت سیاحت کو پرموٹ اور نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے کی باتیں اپنے پورے عروج پر ہیں موجودہ برفباری نے انتظامیہ اور حکومت کی تمام کارکردگی کے بال کھول کے رکھ دیا ملکہ کوہسار مری جوکہ پاکستان کا ہل سٹیشن ہیں برف باری بند ہونے کہ باوجود ایسکو کے غیر جانبدار رویہ کی وجہ سے مری تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے بجلی کی آنکھ مچولی جاری اور پانی کی سپلائی بحال نہ کی گئی پارکنگ کے مسئلے بھی پیش ہیں
اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ہائی وے کی غفلت بروقت نمک نہ چھڑکنے اور روڈ سے برف باری نا صاف کرنے کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور برف بند ہوئے تین دن گزرنے کے بعد بھی اہلیان مری کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں میں اس سے زیادہ برف باری ہوتی رہی مگر اس طرح کبھی نہیں ہوا مری کی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے اور موجودہ نمائندوں کی بے حسی سوالیہ نشان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں