مری نائب تحصیلدار مری کو گرفتارکرنے کاحکم دینے پرانجمن پٹواریاں تحصیل مری کا اجلاس زیر صدارت تنویراختر پٹواری صدر انجمن پٹواریاں مری میں منعقد ہوا اجلاس کا ایجنڈہ محکمہ مال کیخلاف آئے دن نازیبا زبان کا استعمال اور ایک سول جج راولپنڈی کے ناروا سلوک پر مشتمل تھا اجلاس میں بتایا گیاکہ نائب تحصیلدار مری راولپنڈی کی عدالت میں ایک کیس کے سلسلے میں پیش ہوئے اس سے قبل عدالت کو بتادیاگیا تھا کہ موضع گہل تحصیل مری کمپیوٹرائزڈ ہوچکا ہے ڈگری ہذا کاعمل درآمد اراضی ریکارڈ سنٹر مری کریگا جس پر انہوں نے اے ڈی ایل آر کو بھی یکم جنوری کو نوٹس جاری کیاتھا اس سلسلہ میں نائب تحصیلدار بھی ہمراہ اے ڈی ایل آر مری عدالت میں پیش ہوئے تو بغیر کوئی بات سنے عدالت نے حکم دیا کہ نائب تحصیلدار اور اے ڈی ایل آر کو گرفتار کرلونائب تحصیلدار مری نے باربار کہا کہ مجھے کس جرم میں گرفتار کررہے ہیں، اس سے قبل بھی محکمہ مال کے افسران واہلکاران کے ساتھ رویہ اچھا نہیں رہا انجمن پٹواریاں مری نے اس نارواسلوک کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ انکو تبدیل کیاجائے اور مجاز عدالت کاروائی کرے، انجمن پٹواریاں نے کاروائی اجلاس کی کاپیاں جناب سیشن جج راولپنڈی،جناب کمشنر راولپنڈی،جناب سینئر سول جج راولپنڈی اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی ارسال کیں، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آج سے روزانہ دوگھنٹے علامتی ہڑتال کی جائیگی اور اگرداد رسی نہ کی گئی تو قلم چھوڑ ہڑتال کی جائیگی جس کادائرہ پھرضلع ،ڈویثرن اور صوبہ تک پھیلایاجائیگا انجمن پٹواریاں مری نے اپنے افسران محکمہ مال سلے پرزورمطالبہ بھی کیاکہ قانونی چارہ جوئی کیلئے مجاز عدالت کو آگاہ کریں اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور انجمن پٹواریاں کے متحدہونے کی دعا بھی کی گئی ۔