سیاحوں 40

مری کے عوام اورملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو بھی برفباری کے دوران شدید مشکلات کا سامنا

مری پاکستان تحریک انصاف مری کے سوشل میڈیاکے ایکٹوسیٹ سلیم مقبول عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری کے حلقے سے جیتنے والے ممبرقومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی نے حالیہ شدید برفباری میں مری کے لوگوں کو درپیش مسائل میں انکو پوچھنے اور اداروں کو اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے کوئی زحمت گورہ نہ کی جبکہ مری کے عوام اورملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو بھی برفباری کے دوران شدید مشکلات کا سامنا رہا انہوں نے کہا کہ مذکورہ ممبران اسمبلی صرف خوشامدیوں سے ہی رابطہ رکھتے ہیں جو انکو سب اچھے کی رپورٹ دیتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کو اس لئے الیکشن میں منتخب نہیں کیاتھا کہ وہ عوام کو بھول جائیں اور مسائل کوحل کرنے کی کوشش تک نہ کریں انہوںنے کہا کہ الیکشن سے قبل وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے مگر حالیہ شدید سرد اور برفباری کے موسم میں عوام کو بے یارومددگا چھوڑ دیا جس پر ہم پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن شدید احتجاج کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں