مری کالی گھٹاؤں کا راج 48

موسم سرما کی برفباری کے دوران اکثر محکمے مکمل ناکام

مری موسم سرما کی برفباری کے دوران اکثر محکمے مکمل ناکام اور منظر سے بھی غیب رہے انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی مری شہر سمیت تما م گردونواح کے علاقے گذشتہ تین دنوں سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں لیکن بجلی بحال نہیں کی جاسکی محکمہ ہائی وے مری کی طرف سے بھی برف صاف نے کئے جانے سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حکمران جماعت کی طرف سے لگائے گئے فوکر پرسن بھی موبائل آف غائب ہوگئے ،ممبر قومی اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی نے بھی لوگون کو بے یار مددگار چھوڑے رکھا اور مری آنے کی زحمت تک گوارہ نہ کی ،جس قدر بدانتظامی حالیہ برفباری میں دیکھی گئی مری کی تاریخ میں کبھی اس قدر ادارے بے لگام نہیں ہوئے ایک فٹ سے بھی کم برفباری میں اداروں کی نااہلی نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا کاروباری حلقوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا حکومت پنجاب ذمہ داروں کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائے عوامی ،سیاحتی اور کاروباری حلقوں کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں