نوجوان مصورہ فائقہ حمزہ کے آئل پینٹنگز کی نمائش 109

نوجوان مصورہ فائقہ حمزہ کے آئل پینٹنگز کی نمائش

مری فنکار قدرتی حسن کو اپنے تخلیقی شاہکار فن پاروں کے ذریعے اظہار کرتے ہیں جس سے ایک طرف فنکارکی فنکارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو دوسری طرف پاکستان کی ثقافت متعارف ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ملک عابد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مری زیراہتمام نوجوان مصورہ فائقہ حمزہ کے آئل پینٹنگز کی نمائش بعنوان پاکستان کی خوبصورتی (ایسی زمین اور آسماں ان کے سوا جانا کہاں) کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔اس نمائش میں آئل پنٹنگ مینی ایچر ورک پر مبنی پاکستان کی تمام تاریخی عمارتوں کی تصویر کشی کی گئی دیگر مقررین میں تعارف عباسی وائس پرنسپل ایف جی پبلک سکول مری، راشد عباسی پرنسپل گرائمر پبلک سکول سنی بنک مری شامل تھے اس تقریب میں میڈیا کے احباب، معززین علاقہ ، فیملیز اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نوجوان مصورہ کے فن کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں