THQ Murree-murree-news 63

مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے ہسپتال کی سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری

مری میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے ہسپتال کی سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جسکے مطابق سال 2019 میں دولاکھ 64 ہزار 9 سو 73 مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی ،جنرل اوپی ڈی میں 44 ہزار نو سو73 مریضوں کا معائنہ کیاگیا،میڈیسن کے شعبے میں ایک لاکھ 8 ہزار چار سو چوبیس رپورٹ ہوئے،گائنی او پی ڈی میں 25553 مریضوں کو چیک کیاگیا،بچوں کی اوپی ڈی میں 34216 مریض چیک ہوئے،آنکھوں کی اوپی ڈی میں 8213 مریض چیک کئے گئے،شعبہ دندان کی اوپی ڈی میں 12197 مریض چیک ہوئے،شعبہ ہومیوپیتھک کی اوپی ڈی میں 18214 مریض چیک ہوئے،شعبہ طب او پی ڈی میں 4552 مریضوں کا معائنہ ہوا،اوٹی میں 323 مریضوںکی مائینرسرجری ہوئی جبکہ گائنی کے 319 مریضوںکے سی سیکشن آپریشن ہوئے ،ای پی آئی شعبہ میں 3833 بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور 2664 حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ،ہسپتال میں کل 9461 مریض داخل ہوئے لیبارٹری میں ٹیسٹ کرانے والے مریضوں کی تعداد 41496 رہی ،اسطرح ایکسرے 4751 ہوئے،بلڈبنک میں 1262 انٹری ہوئیں ،لیبرروم میں 2543 خواتین کی ڈیلیوری ہوئی مزید براں ہسپتال کی ایمرجنسی میں 10045 مریض آئے جن میں1217 ایمرجنسی مریض (آرٹی اے)،روڈایکسیڈنٹ کے تھے،ہسپتال میں 394 کیس ایم ایل سی کے تھے جبکہ پوسٹمارٹم 12 ہوئے اور ریپ کیس کی تعداد 6 رہی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے کہاکہ ڈاکٹروںاور عملے کے تعاون سے ہم ہسپتال کو مزیدبہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیںتاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہوں،گرمائی سیزن میں مریضوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے خصوصی طور پر پانی کی خاصی قلت ہوجاتی ہے ہم گرمائی سیزن سے پہلے پانی کی قلت پر قابوپانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں عملہ پوری ذمہ داری اورجانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے تاہم تمام سٹاف کو مزید بہتری کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں