سیاحوں 90

سیاحوں کی سہولت کیلئے ایدوائزری جاری ترجمان سٹی ٹریفک پولیس مری

مری ترجمان سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی نے سیاحوں کی سہولت کیلئے ایدوائزری جاری کی ہے کہ مری میں برفباری دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ہفتہ تک 20 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں سٹی ٹریفک پولیس سیاحوں کو ٹریفک کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مدداورمعاونت بھی فراہم کی جارہی ہے کہ سیاح صرف پٹرول گاڑی پر ہی مری آئیں اورپٹرول کاٹینک فل رکھیں،پھسلن کی صورت میں چین ٹائروں پر چڑھاکر گاڑی چلائیں،روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے سلفیان اور وڈیوں نہ بنائیں تاکہ باقی ٹریفک متاثر نہ ہو،غلط پارکنگ ہرگز نہ کریں اور کسی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں سیاح مدد اور رہنمائی کیلئے ٹریفک پولیس مری کی ہیلپ لائن 051-9269200 پر رابطہ کریں سیاح اپنے سفر کو آسان اور محفو بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں