Murree picture 44

محکمہ ہائی وے کی غفلت اورلاپرواہی سے مصروف ترین بھوربن روڈ پر آئے دن گاڑیوں کا نقصان

مری محکمہ ہائی وے کی غفلت اورلاپرواہی سے مصروف ترین بھوربن روڈ پر آئے دن گاڑیوں کا نقصان معمول بن چکا ہے اور روڈ کئی کئی گھنٹے بلاک بھی رہتی ہے گذشتہ ماہ جناح ہال مری میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی کھلی کچہری میں مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمدعباسی نے واضع کہاتھا کہ برفباری کے سیزن میں بھوربن روڈ پر گیس پائپ لائن کیلئے کی گئی کھدائی کی وجہ سے ٹریفک مشکلات پیدا ہونگیں مگرمحکمہ ہائی سے مری ٹس سے مس نہیں ہوا انہوںنے کہا کہ جوکروڑوں روپے پی سی روڈ سے محکمہ ہائی وے ٹیکس وصول کرتی ہے وہ ہڑپ کرلئے جاتے ہیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کو محکمے نے یکسر نظرانداز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں