برفباری 86

مری اورگلیات میں شدید برفباری ہزاروں سیاح خوبصورت اورروئی کے گالوں کی طرح گرتی ہوئی

ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں شدید برفباری ہزاروں سیاح خوبصورت اورروئی کے گالوں کی طرح گرتی ہوئی برفباری کے دلکش مناظر سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے مال روڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا بہت رش رہا ہزاروں گاڑیاں پیر کے دن مری میں داخل ہوئی جبکہ محکمہ ہائی وے مری کی غفلت اورلاپرواہی سے مری آنے والے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو بروقت شاہراہوں سے صفائی نہ ہونے اور نمک کا چھڑکائونہ کرنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا رہا مری کے ہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈ پر نمک کاچھڑکائو نہ ہونے سے شدید پھسلن رہی اور سیاحوں کا چلنا بھی مشکل رہا بڑی تعداد میں سیاح فیملیوں اور دیگر سیاحوں نے تحصیل انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر شدید برہم نظر آئے جبکہ اندرون شہر بھی برف صاف نہ کئے جانے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا جبکہ سرکاری اداروں کا رابطہ نہ ہونے سے سیاحوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے سیاحتی اور عوامی حلقوںنے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس غفلت اورلاپرواہی کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ،مری میں برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور ابھی تک مری میں 8 انچ سے زائد اور گلیات میں تین فٹ کے قریب برف پڑھ چکی ہے موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ 8 جنوری تک جاری رہیگا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا یہاں آئے ہوئے سیاح آئی ہوئیں فیملیاں اور منچلے مری کے اس حسین موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور اس جنت بینظیر وادی کے دلفریب مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرتے نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں