murree 7.2020 46

شدیدبرفباری میں مری پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس حسب سابق سیاحوں کی امداد کرتی دکھائی دی

مری شدیدبرفباری میں مری پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس حسب سابق سیاحوں کی امداد کرتی دکھائی دی ملکہ کوہسا ر اور گلیات میں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری طوفانی ہوائوں اوربرفباری کے باعث سردی کی شدت میں بھی سخت اضافہ ہوگیا ہے خون جمادینے والی سخت سردی میں بھی سٹی ٹریفک پولیس کی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ،سٹی ٹریفک پولیس مری نے برفباری کے دوران پھنسے ہوئے 17 سو سے زائد سیاحو ں کی مدد اور رہنمائی کی اور ٹریفک کی روانی کو بھی رواں دواں رکھا سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے مری آنے والے سیاحوں کو فوری معاونت ،مدد اور رہنمائی کیلئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051-9269200 پر رابطہ کریں اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں