D.G. ISPR picture 91

ڈی جی آئی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی مری آمد

ڈی جی آئی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی مری آمدسیاحوںاور مقامی لوگوں سے گھل مل گئے ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی اور سینئر نائب صدر حاجی اسد خان سے ملاقات بھی کی ڈی جی آئی ایس پی آرنے ان کوڈی آئی ایس پی آر دفتر آنے کی دعوت بھی دی میجرجنرل آصف غفورگذشتہ رات مری کے یخ بستہ موسم میں مری پہنچ گئے ان کو دیکھ کر مقامی لوگوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے مال روڈ پاک افواج زندہ باد اورڈی جی آئی ایس پی آرکے نعروں سے گونج اٹھا ڈی جی نے راجہ یاسر ریاست عباسی اور حاجی اسد خان سے ملاقات کی اور انکوباضابطہ طور پرڈی جی دفتر آنے کی دعوت بھی دی اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی اور شفٹ انچارج سٹی ٹریفک پولیس شفیق الرحمان بھی انکے ہمراہ تھے انکو دیکھ کر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی وہ عوام میں گھل مل گئے سیاحوں اور مقامی لوگوںاور سیاحوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں راجہ یاسر ریاست عباسی اور حاجی اسد خان نے پاک آرمی میں انکی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوںنے بھارتی فوج کی نیندیںحرام کررکھی ہیں اس موقع پرلوگوں کی چاہت کا عالم دیدنی تھا سیاحوںاور مقامی لوگوں نے میجر جنرل آصف غفور کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مری کے لوگوں کی طرف سے بھرپور استقبال پر اور مہمان نوازی پر انکا شکریہ ادا کیا ،اچانک انکی مال روڈ پر آمد سے سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں وہ کچھ وقت مال روڈ پر گزار کر واپس روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں