چھٹیوں 47

مری کے تمام سکول وکالج موسم سرما کی چھٹیوں میں بندہوچکے

مری کے تمام سکول وکالج موسم سرما کی چھٹیوں میں بندہوچکے ہیں مگر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں تاحال سردیوں کی چھٹیاںنہ دی گئی ہیں جس کے باعث کالج کی طالبات کو دوردراز کے علاقوں سے کالج پہنچنے میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے تحصیل بھر کے سکولوں اورکالجوں میں چھٹیان ہوچکی ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر گرلز کالج میں چھٹیاں نہ ہونا حیران کن ہے اورشدید سرد ترین موسم میں طالبات کے ساتھ زیادتی بھی ہے جبکہ برف جم جانے کے باعث طالبات کو کالج لانے والے وین ڈرائیورزبھی ان کو کالج لانے سے انکاری ہوچکے ہیں جسکے باعث والدین اور طالبات شدید ذہنی کرب میں مبتلاہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں