Water supply murree 49

شہر میں پانی کی شدید قلت عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

مری شہر میں پانی کی شدید قلت عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے لیکن متعلقہ ادارے نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے پانی کی عدم دستیابی پر اہلیان علاقہ میں شدید اشتعال پایاجارہا ہے انہوں نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شدید سردی میں عوام کو پانی کی فراہمی نہ ہونے سے ان کی مشکلات میں سخت اضافہ ہوگیا ہے لہذا اعلیٰ حکام اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر اہلیان علاقہ شدید احتجاج کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں