News Murree news 46

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وسابق تحصیل ناظم مری سردار سلیم خان

مری کی معروف سیاسی،سماجی ،کاروباری اور ہر دلعزیز شخصیت بابوصفدر عباسی کی وفات پر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وسابق تحصیل ناظم مری سردار سلیم خان کے چھوٹے بھائی سردا رامجد خان کی وفات پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم نمبل راجہ ارشدنواز اور قائداعظم پیس کونسل کے سرپرست اعلیٰ راشد گلفرا زعباسی نے گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابوصفدر عباسی مرحوم اور سردا رامجد خان مرحوم دونوں انتہائی ملنسار اور ہر دل عزیز شخصیات تھیں انکی وفات سے مری کا ایک انتہائی روشن باب بندہوگیا ہے ان کی کمی مدتوں تک پوری نہیں ہوسکے گی انہوںنے مرحومین کی مغفرت،درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں