کوہسار یونیورسٹی اورساملی سینی ٹوریم کیلئے دس کروڑ روپے دئیے گئے 103

کوہسار یونیورسٹی اورساملی سینی ٹوریم کیلئے دس کروڑ روپے دئیے گئے

مری ممبر قومی اسمبلی پروفیسرصداقت عباسی کی زیر صدارت تحصیل مری کی تعمیراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہواجس میں مجموعی طور پر جاری کردہ فنڈز کا جائزہ لیاگیا سید فخر کاظمی کے مطابق اب تک این اے 57 میں دو ارب کے منصوبے دئیے گئے کوہسار یونیورسٹی اورساملی سینی ٹوریم کیلئے دس کروڑ روپے دئیے گئے جبکہ ہر یونین کونسل کیلئے ایک ایک کروڑ روپے فنڈزمختص کئے گئے ہیں ممبرتعمیراتی کمیٹی چارہان سید فخر کاظمی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں