music 45

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 143یوم پیدائش

مری پنجاب آرٹس کونسل مری محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت کے زیراہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 143یوم پیدائش کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے شاندار تقریب میوزک شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی معروف گلوکارہ لیلیٰ جٹی، معروف گلوکارعرب نیازی میانوالی،آصف میراور راج ولی خان نے میوزک بینڈ اور ڈھول کی تھاپ کے ساتھ ملی نغمے اور خوشی کے گیت پیش کیے جنہیں حاضرین کی کثیر تعداد نے سراہا، تقریب میںمری الیکٹرانک میڈیا کے صدر اورنگزیب عباسی، سردار محمد اقبال، میڈیا کے احباب سردار زرداد ظفراقبال رحیم، عارف سعید ، سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ، غالب بشیر عباسی،کرسچن کمیونٹی ، معززین شہر، سول افسران، طلباء ، اساتذہ، فیملیزاور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کہا کہ ہمیں قائد کے افکار پر عمل کرنا چاہیے جن کی انتھک محنتوں کے باعث یہ مملکت خداد حاصل ہوئی ،معروف سٹیج ، ٹی وی آرٹسٹ مسعود اور یارمحمد خان نے کامیڈی خاکے پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی،محمدشکوراسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاریخی دن کے اعتبار سے ہمیں اپنے مشاہیر کے کارناموں کو یاد رکھنا چاہیے ایسے عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں