Children-Violence murree-news 44

مسیاڑی کے ایک نجی سکول کے ٹیچر کے بیٹے نے سکول کے اندرہی ایک سات سالہ بچے کو جنسی زیادتی کر ڈالی

مری مسیاڑی کے ایک نجی سکول کے ٹیچر کے بیٹے نے سکول کے اندرہی ایک سات سالہ بچے کو جنسی زیادتی کر ڈالی زیادتی کے شکار بچے کے والد نے مری پولیس کو درخواست دی کہ اسکا بیٹا جو مسیاڑی چورہ نکر میں قائم ایک نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم تھا جب اسکو چھٹی کے وقت لینے پہنچا تو عمارالسلام نامی لڑکا کلاس روم بند کرکے میرے بیٹے کیساتھ بدفعلی کررہا تھا مذکورہ نوجوان جو سکول ٹیچر کا بیٹا ہے مری پولیس نے والد کی مدعیت میں عمارالسلام کیخلاف زیر دفعہ 377 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرے ملزم کو گرفتار کرلیا مری بازار چوکی کے انچارج محرر ابرار ستی نے چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کیا عوامی حلقوں نے ایسے تعلیمی اداروں کو فوری سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں معصوم بچے محفوظ نہیں سکول پرنسپل کیخلاف بھی سخت کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں