MurreeWater 48

مری شہر میں پانی کی شدید قلت شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

مری شہر میں پانی کی شدید قلت شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے مری میں برفباری اور بارشوں کے باوجود شہری حلقوں کو پانی کی فراہمی نہ ہونے سے شہر ی سراپا احتجاج ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بھاری بھرکم بل تو وصول کئے جاتے ہیں لیکن ان کو پانی کی فراہمی نہیں کیاجاتی مری میں شہریوں کو ایک دن کا ناغہ کرکے بہت ہی کم مقدار میںپانی فراہم کیاجارہا ہے جس سے گھریلوضروریات بھی پوری نہیں ہوتیں شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور پانی مافیا سے انکی جان چھڑائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں