ppp murree 51

بروز ہفتہ دن گیارہ بجے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ہالیڈے ریزارٹ موٹر ایجنسی مری میں ورکرز کنونشن منعقد

مری بروز ہفتہ دن گیارہ بجے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ہالیڈے ریزارٹ موٹر ایجنسی مری میں ورکرز کنونشن منعقد کیاجارہا ہے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمرالزمان کائرہ سمتی پارٹی کے دیگر رہنماء بھی شرکت کررہے ہیں پی پی پی کے ورکر کنونشن میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت 27 دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونی والی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی ورکر کنونشن کا انعقاد پی پی پی تحصیل مری کے صدر محمد نذیر عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری مظہر محمود عباسی،پی پی پی مری سٹی کے صدر خالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سرفرا زخان ستی اور دیگر عہدیداروں اور قائدین کی جانب کیاجارہا ہے ورکر کنونشن میں تحصیل بھر سے بڑی تعداد میں رہنماء اور ورکرز شرکت کرینگے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی سے چیئرمین بلاول بھٹوزردار ی خطاب کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں