CPO RWP 45

ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر ضلع راولپنڈی نے جناح ہال مری میں پولیس کے حوالے سے عوامی مسائل کے حوالے سے ایک بھرپور کھلی کچہری

ملکہ کوہسار مری ملک پاک کا اہم ترین سیاحتی مرکز ہے میںمری سمیت ضلع بھر میں صاف ستھری پولیسنگ ،خوش اخلاقی،سیاحوں اورمقامی لوگوں سے یکساں بہترین سلوک ،مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھ کر ان کاحل ،جرائم پر جدید طریقے استعمال کرکے ان کا خاتمہ ،عوام میں تحفظ پیداکرنا اور امن وامان کو یقینی بنانا میرا پہلا فرض ہے جسکے لئے میں دن رات کوشاں ہوں ان خیالات کا اظہار محمد احسن یونس ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر ضلع راولپنڈی نے جناح ہال مری میں پولیس کے حوالے سے عوامی مسائل کے حوالے سے ایک بھرپور کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوںنے عوام کے مسائل سنے اور کہا کہ پولیس کی اصلاح ہوگی کسی کوبھی غیر ضروری طور پر پریشان کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی مقامی پولیس اہلکاروں کوکسی صورت اس تحصیل میں تعینات نہیں کیاجائیگا ،گینگ گروپوں کیخلاف ان کے خاتمے تک جاری رہیگااور مری کو ان گروپوں سے پاک کرینگے ،تھانے اور پولیس چوکیوں میں خوش اخلاق عملہ تعینات کیاجائیگا آنے والے برفباری کے سیزن میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں ختم کی جائینگیں ،منشیا ت فروشوں کیخلاف بھی بھرپور کاروائی ہوگی ،کھلی کچہری سے پاکستان تحریک انصا ف میونسپل کارپوریشن مری کے صدر وسابق ناظم مری سٹی راجہ ہارون محفوظ نے بھی خطاب کیا اور مری کے حوالے سے بہترین تجاویز دیں جس پر سی پی او نے اے ایس پی مری کو ہدایت کی کہ وہ راجہ ہارون محفوظ سے فوری میٹنگ کرکے ان کی تجاویز اورمیٹنگ کی کاروائی ان کو ارسال کی جائے،کھلی کچہری میں انکے ہمراہ چیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی محمدبن اشرف،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال،ایس پی آپریشن مسٹر طارق،اے ایس پی مری مہر عبدالطیف ،ڈی ایس پی ٹریفک اجمل ستی،ایس ایچ اومری ملک نعیم اختر کے علاوہ دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے سی پی او نے موقع پر متعلقہ پولیس آفسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ،کھلی کچہری میں قاری سیف اللہ سیفی،سابق ناظم نمبل راجہ ارشد نواز عباسی،ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹر ڈ مری کے صدر حافظ جاوید اختر عباسی،جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی،ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر راجہ خلیل خان،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز عباسی،مری سٹیزن فورم کے صدر ندیم اخلاص عباسی،راجہ شہزاد رشیداور دیگر نے بھی اپنی تجاویز دیں اور مسائل سے آگاہ کیا،اس موقع پر مسلم لیگ ن مری سٹی کے صدر راجہ احسان نواز ،تحریک انصا ف مری سٹی کے صدر سہیل عباسی،انصا ف یوتھ ونگ مری کے صدر حاجی ناصر عباسی،لیبرونگ ن مری کے صدر غالب بشیر عباسی،مسعود آصف عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے سینئر نائب صد رواجد عباسی کے علاوہ عوام اور سائلین کی کثیر تعدادمیں کھلی کچہری میں شرکت کی اور سی پی او کی مری آمد اور انکے مسائل کیلئے مری کھلی کچہری لگانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں