مری بانسرہ گلی تا جاواپٹھلی روڈ جو کروڑوں روپے کی رقم سے تعمیرکی گئی کا ٹھیکیدارنالیاں اور پلیاں تعمیر کیے بغیر ہی رفوچکرہوگیاہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے خرچ کرکے تعمیرکی گئی سڑک کوپانی لگنے سے شدید نقصان پہنچ رہاہے اس بارے میں اہلیان علاقہ نے متعدد بار محکمہ ہائی وے سمیت دیگر زمہ داران کومطلع کیالیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اب بھی اگر سڑک کی نالی اورپل تعمیر کردیے جائیں توسڑک کونقصان سے بچایاجاسکتاہے ان خیالات کااظہار جاواپٹھلی اور کیاری کے متعدد افراد نے میڈیا سے رابطہ کرکے بتایا،انہوں نے کہاکہ ٹھیکیدارنے وعدہ کیاتھاکہ کنکریٹ کرنے کے بعد وہ نالی اور پلیوں کی تعمیر یقینی بنائے گا لیکن تعمیر کی گئی سڑک کا بل وصول کرتے ہی وہ نودوگیارہ ہوگیاجس کی وجہ سے بارش کاپانی سڑک کوشدید نقصان پہنچارہاہے اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہاتو کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والی سڑک کچھ ہی عرصہ میں کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہوگی،اہلیان علاقہ کاکہناہے کہ محکمہ ہائی وے مری بھی کرپشن کاگڑھ بن گیاہے جو ٹھیکیدارسے اپنے حصے کی وصولی کے بعدساری صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہاہے اوراس معاملے کانوٹس نہیں لے رہا،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ مزکورہ سڑک کے تعمیر کے لیے سرکاری خزانے سے جاری کیے گئے کروڑوں روپوں کی تحقیقات کی جائیں اور ٹھیکیدارکے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ وہ احتجاج پر مجبورہوں گے۔